ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُلال : شرپسندوں نے ایمبولینس کے شیشے توڑ کر ضروری سامان چرا لیا

اُلال : شرپسندوں نے ایمبولینس کے شیشے توڑ کر ضروری سامان چرا لیا

Fri, 02 Jul 2021 17:38:51    S.O. News Service

مینگلور  2/ جولائی (ایس او نیوز) اُلال پولیس اسٹیشن  حدود میں موکاچیری کے ایک گھر کے سامنے پارک کی گئی ایمبولینس کے شیشے توڑ کر کچھ شرپسند اس میں موجود اہم سامان چرا لے گئے جس کے تعلق سے  ایمبولینس کے مالک نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

اطلاع  کے مطابق یکم جولائی کی رات کو گنگا دھر نامی شخص کی ملکیت والی ایمبولینس کو اس کے ڈرائیور عبدالرحیم نے اپنے گھر کے سامنے    پارک کیا تھا۔  2 جولائی کی صبح   جب ڈرائیور ایمبولینس کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ اس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ معائنہ کرنے پر ایمبولینس میں لگا ہوا سائرن ایمپلی فائر، پی پی ای کٹس اور آکسیجن ریگیولیٹر وغیرہ غائب تھے۔ گنیش ایمبولینس سروس کے مالک گنگا دھر کی شکایت پر الال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
 


Share: